البشری نیٹ ورک ملک میں یکساں تعلیمی نظام لانے میں کردار ادا کریگا، غلام رسول شیخ

Karachi

Karachi

کراچی: فلاحی اور تعلیمی ادارہ البشریٰ فاونڈیشن کی جانب سے اسکول کے ننھے منے طلبہ و طالبات میں شعور آگہی پروگرام کے تحت آل کراچی تقریری مقابلوں کا آغاز کردیاگیا ،اس سلسلے میں پہلا پروگرام 29 نومبر 2016 کو آرٹ کونسل کے منظر اکبر ہال میں منعقد کیاجائے گا جس میں کراچی بھر کے تمام اسکولوں سے منتخب کردہ طلبہ وطالبات کاتقریری مقابلہ ہو گا جس میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

پروگرام میں سیاسی وسماجی اور مذہبی اہم شخصیات شرکت کریں گی ، جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے ثانیہ ناز، پاکستان رینجرز 61ونگ کے عنایت اللہ درانی ، ایم پی اے جاوید ناگوری ، معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم ، ، چیئرمین ڈی ایم سی ساوتھ ملک فیاض ، چیئرمین پاکستان امن کونسل علامہ طارق مدنی ، پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان ، تاجر رہنماء یحیی پولانی ، چوہدری غنضفر محمود، پی ایس 92کے چیئرمین یوسی 11عبداللہ دہشتی ، رہنماء مسلم لیگ عبداللہ گدی سمیت دیگر رہنماء شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ البشریٰ کا بنیادی مقصد طلبہ وطالبات میں پوشیدہ صلاحیتوں کو بروکار لاکر ان کی کارکردگی میں نکھار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ شعور کو بیدا کرناہے ، اس حوالے سے البشریٰ نیٹ ورک کے چیئرمین مولانا غلام رسول شیخ نے کہاکہ البشریٰ نیٹ ورک ملک میں رائج مختلف تعلیمی نظام اور ملا اور مسٹر کی تفریق کو ختم کرنا ہے ،29نومبر کو ہونے والے پروگرام میں میںتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر،دانشور،وکلائ، صحافی، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما ئو ں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔