ریئاٹرڈ فوجی بشیر احمد گھریلوں سامان فروخت کر کے انصاف کے حصول کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

جھنگ : تھانہ سٹلایٹ ٹائون جھنگ کے علاقہ مو ضع لک بدھٹر کے رہائشی ریٹاٹرڈ فوجی بشیر احمد کی ملکیتی دکانات اور مکان کو زبردستی گرا کر شارع عام بنانے پر علاقہ کے با اثر افراد نواز بدھٹر وغیرہ بفعد جس کے نتیجہ میں ریئاٹرڈ فوجی بشیر احمد گھریلوں سامان فروخت کر کے انصاف کے حصول کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹلایٹ ٹائون جھنگ کے علاقہ موضع لک بدھٹر کے رہائشی ریئاٹرڈ فوجی بشیر احمد ولد خان محمد نے اپنی رئیاٹرمنٹ سے حاصل کردہ رقوم سے اپنے علاقہ کے کھاتہ نمبری 343مربع نمبری152کیلہ نمبری 1-1/10-2اور1-2/10-2وغیرہ سے تقریبا اٹھارہ مرلہ زمین خرید ی جس پر مذکورہ شخص نے دو دکانات تعمیر کی۔

باقی ماندہ زمین یوں ہی پڑی رہی ۔جس پر علاقہ کے افراد گزرتے رہے ۔کہ اسی دوران مذکورہ شخص نے اپنی باقی ماندہ زمین پر ایک مکان تعمیر کر لیا جس کی اطلاع پا کر علاقہ کے با اثر افراد نواز بدھٹر عبدالشکور بدھٹر اور حنیف بدھٹر وغیرہ جنہیں سیاسی افراد کی آشیرباد حاصل ہیں مشتعل ہو گئے۔

انہوں نے محکمہ مال کے کرپٹ ترین عملہ جس میں حلقہ پٹواری دلیر خان بھی شامل ہیں سے ساز باز ہو کر مذکورہ شخص کی ملکیتی دکانات اور مکان کو زبردستی گرا کر شارع بنانے پر بعند ہو کر رہ گئے ہیں جس پر مذکورہ شخص اپنا گھریلو سامان فروخت کر کے انصاف کے حصول کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو کر رہ گیا ہے جس پر مذکورہ شخص بشیر احمد نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے علاوہ کمشنر فیصل آباد ڈی سی او جھنگ مقبول احمد سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہیں کہ وہ فل الفور ازخود نوٹس لے کر مذکورہ با اثر افراد کے خلاف کاروائی کر میری عمر بھر کی کمع شدہ پونجی کو ضائع ہونے سے بچا کر میرے اہل خانہ جن میں میرے بوڑھے والدین بھی شامل ہیں احسان عظیم کریں۔