لاہور (جیوڈیسک) باسط علی کے سابق کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ کی گونج پی سی بی کے ایوانوں میں پہنچ گئی۔ شہر یار خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، کہتے ہیں سابق کرکٹر پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں۔
باسط علی حالات کی سنگینی بھانپ گئے۔ وومن ٹیم کی ہیڈ کوچنگ اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ ان پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔
واقعہ پر محمود حامد کا کہنا تھا کہ باسط علی نے کرکٹ میں ہر ناجائز کام کیا، ایسے داغی شخص کا پی سی بی میں ہونا حیران کن ہے۔