کراچی (جیوڈسیک) کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث پانچ گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
نجی ٹریننگ اسکول کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور ساتھ ہی کھڑی دوسری گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تاہم آگ لگنے کے باعث پانچ گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔