کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے پانچویں پیزا ہٹ کراچی گیمز کے لئے کراچی کے چار اضلاع کی باسکٹ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین کی مشاورت سے اعلان کردیا ہے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29 اپریل 2019ء کو 8 بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر رپورٹ کریں، کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں۔
دسٹرکٹ سینٹرل کی قیادت محمد حسن اقبال کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں ہمایوں اسلم ،حمزہ پروانی ،حارث خان ،شارق سلیمان ،فیضان یوسف ،حمزہ خواجہ ،محمد دانیال خان مروت اور یش کمار شامل ہیں ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کی قیادت رچرڈ بلیزے کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں لیری فرنانڈس ،ایلوس فرنانڈس ،ڈیریل ڈیسوزا ،جوناتھن ڈیسوزا ،اسٹیون ڈسلوا ،جون راجرز ،مائیکل ٹرنرر۔ڈسٹرکٹ ملیر کی قیادت راحیل مبین کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں اسد حفیظ ،عبید حفیظ ،بلال احمد ،اشرف یحییٰ ،سعد صلاح الدین ،حسن علی ،احمد علی شامل ہیں ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کی قیادت عمیر خان کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں محسن گجر ،منیب احمد ،بلال احمدخان ،تیمور شاہد ،اویس خان ،سجاد خان ،نذاکرت خان شامل ہیں ۔کراچی گیمز باسکٹ بال ایونٹ 30اپریل اور یکم مئی کو آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر منعقد ہو گا۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر