کراچی کی خبریں 29/11/2016

Oping Ceremony Inter School Throw Ball Tournament

Oping Ceremony Inter School Throw Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے میں جو ممکن کر سکتا ہوں کرونگا یہ اعلان انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی جانب سے دی گئی عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کھیلوں کی نامور شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اعجاز فاروقی نے کہا کہ یہ کراچی میں باسکٹ بال کھیل نہ صرف یہ کہ ایک مقبول کھیل ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ کراچی کے چار مقبول کھیلوں میں سے ایک کھیل ہے اور قابل مسرت ہے کہ اس کھیل میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی بھر پورحصہ لیتی ہیں اور خصوصاً اسکولوں اور کالجوں میں یہ کھیل بہت ہی منظم انداز میں جاری ہے اعجاز فاروقی نے کہاکہ میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں کہ سالانہ بنیادوں کی بنیاد پر ایک باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کر اچی میں اسپانسر کرونگا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ کراچی باسکٹ بال کے ٹورنامنٹس نمائشی میچز اور کوچنگ کیمپس کا مستقل بنیادوں پر انعقاد کیا جائے گا انہوں نے اعلان کیا کہ (7 ) اگست سے محکمہ کھیل حکومت سند ھ کے تعاون سے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا جبکہ 14 اگست کو نمائشی میچ اور 16 اگست سے یوم آذادی ٹورنامنٹ شروع ہوگا غلا م محمد خان نے اس موقع پر سند ھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو مبارک بادیتے ہوئے ان کوکھلاڑیوں اور کھیل کی تنظیموں کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر ماہر تعلیم خالد شاہ KCSA کے صدر محمداسلم خان PTF کے سیکر یٹری خالد رحمانی ، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم ، فاران کلب کے حاجی سلیم قریشی KBBA کے چیر مین KDAOC کے اسپورٹس سیکریٹری ایم نسیم اور نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر محمدارشد SABA کے سیکریٹری کا شف احمدفاروقی سر سید گرلز کالج کی DPE گل رخ KSBA کے سیکریٹری محمداجمل SOA کے چیر مین وسیم ہاشمی SKA کے سیکریٹری عبد الحمید SJA کے سیکریٹری محمدعلی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جیند علی شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ
کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان جمعہ 23 ستمبرکو 5 بجے شام کراچی واٹر اینڈسیوریج آفیسرز کلب شاہراہ فیصل نزد عوامی مرکز پر کے ایچ اے کے صد ر ڈاکڑجیندعلی شاہ کے اعزازمیں ایک استقبالیہ دے رہے ہیں جس میں کھیلوں کی نامور شخصیا ت اعلی سول اور فوجی افسران شرکت فرمائنگے تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم خالد احمدشاہ ہونگے جبکہ اعزاز مہمان محمداسلم خان اور صدارت اویس اسد خان کرینگے تقریب میں ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی کے فروغ کے لئے چند اہم اعلانات کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شہید ملت ٹرافی سائیکل ریس اتوار کو ہو گی
کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کراچی سائکلینگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شہید ملت لیا قت علی خان کے یوم شہادت کے موقع پر سایئکل ریس 16 اکتوبر بروزاتوار صبح 9:00 بجے قائد اعظم کے مزارسے شروع ہوکر براستہ ایم اے جناح روڈ ،مائی کلاچی ہوتی ہوئی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوگی یہ اعلان ریس کے چیف آرگنائزر غلام محمدخان نے کیا ریس کا افتتاح وزیر اعلی کے معاون خصوصی نادر حسین خواجہ کرینگے ریس میں شرکت کے خواہش مند سائکلیسٹ آرگنائزنگ سیکریٹری باران بلوچ یا نذر بلوچ سے رابط کریں۔درین اثنا ریس کے آغاز سے قبل نامور اسپور ٹس آرگنائز ر مزار شہید ملت پر حاضری دینگے اور فاتحہ خوانی کرینگے اس موقع پرغلام یٰسین ، احمدعلی راجپوت اسلم خان ، ایم نسیم ، خالد رحمانی ، محمدارشد ، عظمت اللہ خان ، عبدالناصر ، گلفراز حمدخان ، محمداجمل ، اعجاز قریشی اور دیگر موجود ہونگے

وزیرے اعلیٰ کے مشیر نادر حسین خواجہ پاکستان بھارت ویل چیئر مین کرکٹ ٹرافی کی رونمائی کررہے ہیں اسماء علی شاہ ، غلام محمدخان ، غلام یاسین اور دیگر موجود ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عائشہ کھوسو یادگاری بیڈمنٹن انٹرکالیجٹ گرلزٹورنامنٹ

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن پہلا عائشہ کھوسو یادگاری انٹرکالیجٹ بیڈمنٹن گرلزٹورنامنٹ 7 دسمبر سے بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کررہی ہے اسکا اعلان ایسوسی ایشن کے سیکریٹری غلام محمدخان نے کیا ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند کالج ٹورنا منٹ سیکریٹری الحاج معین الدین سیکریٹری KBA سے رابط کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسکول گیمز کی ترقی سے ملک کو کھلاڑی میسر آئینگے۔ پرویز اقبال
کراچی : انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی پرویز اقبال نے کہاہے کہ اگر ہمیں ملک کو نامور کھلاڑی مہیا کرنے ہیں تو ہمیں اسکولوں کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانا ہونگے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آج ناصر ہ اسکول ملیر کیمپس میں انٹر اسکول تھروبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ناصرہ اسکول کی ڈائریکٹر HR ناز امیر فینسی، غلام محمدخان اور دیگر موجود تھے۔ پرویز اقبال نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس کی وجہ میر ی اسکول ہاکی تھی اور میں نے ملیر کے سرکاری اسکول سے ہاکی کا آغاز کیا مگرمرے والدین کی دعائیں اللہ تعالی کا کرم اور میر ی انتھک محنت تھی پرویز اقبال نے ناصرہ اسکول انتظامیہ کو پیشکش کی کہ وہ اپنے اسکولوں میں کھیلوں کی کوچنگ کے لئے میرے ادارے نیشنل بینک سے رابط کریں ہم ہر کھیل کے لئے آپ کو بلامعاوضہ کوچیز فراہم کرینگے۔انہوں نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ کھیل کے ساتھ تعلیم کی طرف بھرپورتوجہ دیں اور اپنی فٹنس کا بھرپور خیا ل رکھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناز امیر علی فینسی نے کہا کہ ناصرہ اسکول تعلیم کے ساتھ کھیلوں بھر پور خدمت کررہاہے کیونکہ ہماری انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ کھیل صحت مندمعاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ملک کو صحت مندجسم اور دماغ کھیل کے میدان سے میسر آسکتے ہیں اس موقع پر غلام محمدخان نے اعلان کیا کہ 2017 کا ٹورنامنٹ نیشنل بینک اسپانسر کرے گا تقریب سے اسکول کی پرنسپل ناہید نور ، کوآرڈینیٹر تصرت زیدی ، اسپورٹس انچاارج حمیرہ صدیقی اور اسپورٹس افسر آفتاب عالم نے بھی خطاب کیا۔