باسمتی چاول کی ایکسپورٹ میں 14 فیصد اضافہ

Basmati Rice

Basmati Rice

لاہور (جیوڈیسک) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جولائی سے نومبر تک 7 لاکھ 37 ہزار ٹن چاول دیگر ممالک کو بھیجا گیا جس سے 42 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

باسمتی چاول کی برآمد ایک فیصد کمی سے ایک لاکھ 73 ہزار ٹن رہی جبکہ مالیت 14 فیصد اضافے سے 18 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہی۔