باٹا پور :فائرنگ سے زخمی حساس ادارے کا اہلکار دم توڑ گیا

Firing

Firing

لاہور (جیوڈیسک) باٹا پور کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی حساس ادارے کا اہلکار دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ ٹریننگ کے دوران رنگ روڈ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے کریم اللہ پر فائرنگ کر دی جس پر وہ شدید زخمی ہو گیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی گلگت کا رہائشی تھا ۔اس کے ورثا کو اطلاع کر دی گئی ہے جبکہ دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔