ہالی ووڈ (جیوڈیسک) بیٹ مین سیریز فلموں کے سپر ہیرو بن ایفلیک بیٹ مین فائیو کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران بائیں کندھے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔
بین ایفلیک کی اہلیہ اداکارہ جینیفر گارنر نے کہا ہے کہ بین کو زیادہ چوٹ تو نہیں آئی تاہم کندھا زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اب کئی روز تک گھر پر آرام کریں گے۔
بین ایفلیک کے زخمی ہونے کے باعث فلم بیٹ مین فائیو کی ٹیم خاصی پریشان ہوگئی ہے کیونکہ اس اچانک پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کرنا پڑے گی، جو فلم کی ریلیز میں تاخیرکا باعث بن سکتی ہے۔