کراچی (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بیٹسمینوں کو ہر گیند پلاننگ سے کھیلنا ہے،سو ڈیڑھ سو میچز کھیلنے کے بعد دباوٴ نہیں ہونا چاہئے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کرکٹ 18 کروڑ عوام کیلئے کھیلی جائے نہ کہ اپنے لیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کھیل میں پریشر کو نہیں مانتے، اعتماد سے کھیلنا چاہئے، ہر کھلاڑی منصوبہ بندی کے تحت کھیلے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پانچ بیٹسمینوں کو 20 اوورز کھیلنے ہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ کرنی چاہئے،بیٹسمین کو ہر گیند پر پلاننگ سے کھیلنا اور ہر میچ میں نئی ٹیکنیک استعمال کرنا چاہئے، ہر میچ نیا ہوتا ہے اورنئی صورتحال ہوتی ہے۔