لاہور (جیوڈیسک) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے والوں نے پارلیمنٹ پر قبضہ کر رکھا ہے پاکستان کی پارلیمنٹ ہائیڈ پارک ہے جس میں آپ کھانا کھائو مراعات لو بات کرو اور بس۔ میزبان ماریہ ذوالفقار خان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان نے پہلے بھی احتجاج کیا تھا طاہر القادری کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن عمران خان نے اپنا گولڈن وقت ضائع کر دیا ہے پاکستان کے عوام نے واضع کر دیا ہے کہ یہ وہ لوگ نہیں ہیں جن کو انہوں نے ووٹ دیا تھا۔ یہ 11 مئی کو جمہوریت کی برسی منانے جارہے ہیں۔
جس وقت پاک فوج نے لال مسجد پر آپریشن کیا تھا جیوگروپ اسی دور سے پاک افواج پر حملے کر رہا ہے، جیو نے افتخار چوہدری کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستان کے عوام اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہیں پاکستان کی فورسز پر ساری دنیا میں کیچڑ اچھالا گیا اور اب اگر کہا جائے کہ تھوڑا ساجرمانہ کریں درست نہیں ہے۔ آٹھ گھنٹے تک ڈی جی آئی ایس آئی کی کردار کشی کی گئی۔
جنگ اور جیو کی اینٹی پاکستان پالیسی کی لمبی تاریخ ہے یہ اینٹی پاکستان کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہیں جس کو چاہتے ہیں اس کی سیاست کو ختم کردیتے ہیں جس کو چاہتے اس کو سیاستدان بنادیتے ہیں۔ یہ سب اینٹی پاک فوج پالیسی پر گامزن ہیں سیاستدان سارے اس لئے اکٹھے ہیں کیونکہ ان کے کیس عدالتوں میں ہیں اور عدالتیں ان کی مانتی ہیں۔انہوں نے نادرا کے افسر کو گھر بھجوا دیا تا کہ انگوٹھوں کی تصدیق نہ کرائی جا سکے۔