نام نہاد جنگ کے خاتمے سے ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے
Posted on February 11, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: پرائی جنگ نے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، اب اغیار کی اس جنگ سے فوری طور پر چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ اس نام نہاد جنگ کے خاتمے سے ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے طالبان کے نہیں بلکہ امن کے حامی ہیں۔
تحریک انصاف پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور و ممبر سی سی جدہ حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے مذاکرات وقت کا تقاضاہے ، قوموں نے اپنے معاملات مذاکرات سے ہی حل کئے ہیں۔ اور ہم بھی مذاکرات سے مزید خونریزی سے بچ جائیں گے تا کہ ملک میں امن و امان کی قیام ممکن ہو سکے۔ ہماری کوشش اور دعا ہے کہ خون خرابے کے بغیر ہی ملک میں امن قائم ہو جائے اور طالبان سے مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com