کینڈین باوا اور آزاد ملک میں آزادی مارچ کرنے والے بوڑھوے کھلاڑے اپنے مذموم اداردوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے:محمد ندیم ثاقب بٹ

Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

لاہور (امتیاز علی شاکر) عوام اپنی منتخب حکومت کے ساتھ ہیں،انقلابی اور آزادی مارچ کرنے والوں کی تمنا کبھی پوری نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم ن کے صدر یوسی 145 لاہور محمد ندیم ثاقب بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی،امن و امان کی بحالی ،بے روزگاری کا خاتمہ اور قانون کی حکمرانی مسلم لیگ ن کی قیادت کا مشن ہے۔

حکومت بہترین کارردگی سے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرچکی ہے جبکہ دشمن کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ،غیر ملکی دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والی کینڈین بابا اور آزاد ملک میں آزادی مارچ کرنے والے بوڑھوے کھلاڑے اپنے مذموم اداردوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔عوام اپنی منتخب کردہ حکومت کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ہم ایک بار پھر سرخروہوکر عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

اب کوئی اپنی باری کا نتظار بھی نہ کرے کیونکہ اگلی حکومت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی بنے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکن اپنے قائدین کے ایک اشارے پر ملک کی طرف بڑھنے والے ہر خطرے کا سامنا کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں ۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی ،پاکستان کی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں 20کروڈ عوام کا ملک ہے

لاہور:امتیاز علی شاکر
03154174470