بے شرم کی ہیروئن فلم کی ریلیز سے قبل ہی مقبول

Heroin

Heroin

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی فلمبے شرم کی ہیروئن فلم کی ریلیز سے قبل ہی مقبول ہونے لگی، مختلف موویز کی آفرز۔ فلم بے شرم کی ہیروئن پہلوی شردھا کو اپنی فلم کی ریلیز سے قبل ہی مختلف موویز کی آفرز ہونے لگیں۔ بالی ووڈ ہدایتکاروں نے پہلوی سے اس سلسلے میں رابطہ بھی کر لیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیروئن کو تاریخ کے گرد گھومتی ایک فلم میں سائن کر لیا گیا ہے۔ رنبیر کپور کی ہیروئن پہلوی شردھا اب ایوشمان کھرانا کی ہیروئن بننے جا رہی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار کا کہنا ہے کہ گو یہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی لیکن ٹریلر اور گانے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پہلوی میں دم ہے۔ یہ دوسری اداکاراں کی چھٹی بھی کروا سکتی ہے۔