خلیج عدن میں امریکا اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں

U.S. - Chinese Military

U.S. – Chinese Military

کراچی (جیوڈیسک) امریکا اور چین نے خلیج عدن میں مشترکا فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ مشقیں پانچ دن جاری رہیں گی جن میں دونوں ملکوں کی اسپیشل ٹاسک فورسز، میزائل بردار بحری جہاز، سپلائی شِپس، نیول ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں، مشقوں کا مقصد بحری قزاقوں کے خلاف کارروائی کی صلاحیتیں بہتر بنانا ہے۔

امریکی اور چینی حکام کا کہنا ہے کہ مشترکا فوجی مشقیں دونوں ملکوں کے سیکیورٹی تعلقات میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ستمبر میں امریکا اور چین نے بحری قزاقی کے انسداد کے لئے پہلی مشترکہ فوجی مشقیں کی تھیں۔