بے حسی کی انتہا آزاد خطے کے حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہو گئے
Posted on June 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : بے حسی کی انتہا آزاد خطے کے حکمرانوں کے ضمیر مر دہ ہو گئے بھمبر میں طالبہ زیا دتی کیس کا صدر وزیر اعظم، چیف سیکرٹری، آئی جی اور چیف جسٹس سمیت کسی نے نو ٹس نہ لیا انسانی حقوق کی تنظیموں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھمبر میں BAکی طا لبہ کے ساتھ گینگ ریپ کا واقع پیش آیا۔
جس کی رپو رٹنگ میڈیا میں آئی ملزمان کے خلاف FIR بھی درج ہو گئی گو کہ ابھی ایک ملزم بھی گر فتار نہیں ہوا لیکن آزاد خطے کے حکمرانوں کی بے حسی انتہا کو پہنچ گئی حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہو گئے صدر سردار یعقوب خان، وزیر اعظم چوہدری عبدا لمجید، چیف سیکرٹری علمالدین بلو۔
آئی جی رانا الطاف مجید اور چیف جسٹس محمد اعظم خان سمیت کسی نے بھی طالبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس نہ لیا آزاد کشمیر بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کا حکمرانوں اور ذمہ داران کی بے حسی پر شدید احتجج جب حکمرانوں کے ضمیر سو جائیں یا وہ مدہوش ہو جائیں۔
معا شر ے کے اندر ایسی بر ائیا ں ہی جنم لیتی ہیں حکومت کے ذمہ داران خو دایسے واقعات میں ملوث رہے ہیں ان کے لیے ایسے واقعا ت کو ئی اہمیت نہیں رکھتے ایسے واقعات ان لوگوں کو جھنجھوڑتے ہیں جن کے ضمیر زندہ ہوں۔