بے شرم کے نئے گانے ”دل کا جو حال” کی ویڈیو ریلیز

Ranbir Kapoor Video Realease

Ranbir Kapoor Video Realease

نئی دہلی(جیوڈیسک) بالی وڈ کے راک سٹار رنبیر کپور بدتمیز کا لقب پانے کے بعد اب بے شرم بننے کو تیار ہیں۔ کامیڈی فلم “بے شرم”کے نئے گانے”دل کا جو حال” نے نوے کی دہائی کے سپر ہٹ گانے “جوحال دل کا”کی یاد تازہ کر دی۔ 1999 میں بننے والی فلم “سرفروش”میں عامر خان اور سونالی باندرے نے مرکزی کردار کیا تھا۔

خوبصورت گانوں سے سجی اس فلم کی موسیقی شائقین نے بے حد پسند کی۔ کامیڈی فلم”بے شرم”کے نئے گانے کے بول بھی اسی گانے سے ملتے جلتے ہیں، ویڈیو میں رنبیر کپور، اداکارہ پلوی شردا کو اپنی محبت کا یقین دلا رہے ہیں۔