بائرن میونخ اور شالکے فور کا میچ ایک ایک گول سے برابر

Bundesliga

Bundesliga

میونخ (جیوڈیسک) بنڈس لیگا میں بائرن میونخ اور شالکے فور کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ میونخ میں ہوم ٹیم چیمپین کی طرح میدان میں اتری۔کھیل کے 17ویں منٹ میں جیروم بیٹنگ نے خطرناک فاؤل کر دیا۔

ریفری نے انہیں نہ صرف ریڈ کارڈ دکھایا،بلکہ شالکے کو پنالٹی کک بھی ایوارڈ کر دی۔CHOUPO کی لگائی گئی پنالٹی بائرن کے گول کیپر نے سیو کر لی۔ پہلا ہاف بغیر گول کے برابر رہا۔

میچ کے 67ویں منٹ میں زیبی اولونسو کے کراس پر ARJEN ROBBEN کا خوبصور ت ہیڈر بائرن نے ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔بائرن کی برتری پانچ منٹ ہی قائم رہ سکی۔شالکے نے 72 ویں منٹ میں میچ برابر کر دیا۔ میچ کا فائنل اسکور بھی ایک ایک رہا۔ ایک اور میچ میں EINTRACHT FRANKFURT اور VFL WOLFSBURG کے درمیان میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا۔دونوں گول دوسرے ہاف میں اسکور ہوئے۔