اترکی نے استبول میں 10 ستمبر سے 13 ستمبر 2013 تک منعقد ہو نے والے بائنگ مشن پروگرام اور پانچویں عالمی ڈائز ایڈیوز، آئسولیشن، کیمیکل مٹیریل فار کنسٹرکشن اینڈ پروڈکشن ٹیکنالوجی نمائش میں شرکت کے لئے پاکستانی درآمد کنندگان کو دعوت دی ہے۔ اس سلسلے میں ترکی کی وزارت معیشت کی جانب سے ارسال کردہ دعوت نامے میں پاکستانی درآمد کنندگان کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ترکی نے بائنگ مشن پروگرام میں شرکت کے لئے 33 ممالک سے تاجروں کو مدعو کیا ہے۔ بائنگ مشن پروگرام کے تحت دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے، نمائش کا دورہ اور کاروباری روابط استوار کرنے کے علاوہ ترکش کمپنیوں اور تاجروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ نمائش دوطرفہ تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کے تاجروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔