فیصل آباد : انجمن تاجران منٹگمری بازار کے گروپ لیڈر بائو عبدالمجید کے بڑے بھائی ڈاکٹر عبدالجبار کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس صدر منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔
جس میں ملک عمران مجید’ ریاض شاہد’ علی بلاول’زاہد بٹ ‘ چوہدری اکبر شوکت’ میاں محمود احمد ‘ پیر مشتاق احمد ‘ محمد شاہد ودیگر عہدیداران نے شرکت کی’ اجلاس میں مرحوم کے خدمت خلق اور دکھی انسانیت کیلئے جذبے کو خراج تحسین پیش کیاگیا’ مقررین نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی زندہ دل مگر سادگی سے زندگی گزارنے والی شخصیت تھے۔
مرحوم نے کبھی کسی کا دل نہیںدکھایا تھا یہی وجہ ہے کہ ان کی وفات حسرت آیا پر صرف اس کے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ پورا منٹگمری بازارانتہائی دکھی ہے’ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ڈاکٹر عبدالجبارکو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرماتے ہوئے پسماندگان کو صبروجمیل جیسی عظیم نعمت سے نوازے۔ آمین۔