لاس اینجلس (جیوڈیسک) مشہور و معروف اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کوگراؤنڈ میں گول کرتے تو آپ نے بہت بار دیکھا ہوگا، اب وہ فلم اسکرین پر بھی اداکاری کے جلوے بکھیرتے دکھائی دینگے۔
نئی ہالی وڈبائیوپک اسپورٹس فلم’رونالڈو‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے، جس میں رونالڈو مرکزی کردار میں نظر آئینگے۔
انتھونی وونک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی رونالڈو کی زندگی میں آنیوالے اُتار چڑھاؤ کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں اُنہیں غربت سے لڑتے ہوئے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جیمز گیریس ،آصف کپاڈیہ اور پال مارٹن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 9نومبر کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔