فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے کوئٹہ کی سڑکوں کو لہو رنگ کر کے پوری قوم کو غمگین کر دیا ہے۔ تاہم اس قسم کے سانحات اور واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے قوم کے حوصلے تو آج پہلے سے بھی زیادہ جوں ہیں اور پوری قوم دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دینے کیلئے عسکری وقومی قیادت کی پشت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہائی کورٹ بار کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ اور پھر ان کی لاش ہسپتال میں لانے کے بعد انسانیت کے دشمنوں نے جو حرکت کی تو اسے دیکھ کر انسانیت بھی سکتے میں آ گئی ہے۔ ایک ایسا طبقہ جو انصاف کے حصول کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہنا ہے اسے نشانہ بنانے کا مقصد انسان کو عام آدمی سے دور کرنے کی سازش ہے۔ تاہم وکلاء برادری کسی صورت بھی خود کو تنہا محسوس نہیں کرے گی۔ وکلاء بھی ہم میں سے ہیں اور ہم ان کی حفاظت کیلئے اپنا تن من تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا کہ بہترین امن کا قیام پاکستان کے مقدر میں لکھا جا چکاہے۔ ہم نے بہت قربانیاں دے لیں اور بہت لاشیں اٹھالیں تاہم اب لاشیں اٹھانے کی باری ملک دشمنوں کی ہے عوام کیلئے بس سکھ اور چین ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Zulfiqar Ahmad
فیصل آباد ; متوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ جب آگ بجھنے لگتی ہے تو پھڑ پھڑاتی ہے مگر جب اس پر تھوڑا سا پانی مزید لگتا ہے تو وہ اپنی موت آپ مر جاتی ہے بالکل اسی طرح کی حالت دہشتگردوں کی ہے جو اپنے انجام کے قریب پہنچ کر اب آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر وہ یاد رکھیں دنیا چھوڑنا اور حرام موت مرنا ان کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے۔ پاک فوج حکومتی معاونت کیساتھ ان کو انکے انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کے فوراً بعد عسکری وقومی قیادت کا جائے وقوعہ پر پہنچنا ایک اچھی روایت ہے۔ وزیراعظم نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں اپنے عزائم ظاہر کر دیئے جبکہ ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ میں آرمی چیف نے دہشتگردوں کو جو پیغام دیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اب جو چند مٹھی بھر دہشتگرد بچ گئے ہیں انہیں تلاش کر کے جہنم واصل کیا جائیگا اس سلسلہ میں عسکری وقومی قیادت ایک پیج پر ہے اور مشترکہ فیصلے کر رہی ہے جس کے دور رس نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں انشاء اﷲ ملک دشمنوں کو مزید کوئی موقع دیئے بغیر موت کے گھاٹ اتار دیا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Haji Najam Hussain
فیصل آباد: سبحانی راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نجم حسین’ جنرل سیکرٹری حاجی یونس شاکر’ حاجی منیر احمد نورانی اور غلام مرتضیٰ مجددی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں درندگی کا بدترین مظاہرہ سے ہر درد مند اور محب وطن پاکستانی تڑپ اٹھا ہے۔ سارا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا ہے۔ ملک میں تحزیبی کارروائیاں ہماری قومی یکجہتی کو ختم کر کے گلی محلوں میں فساد برپا کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات پر ہر محب وطن کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ حکومت امن وامان کے قیام اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ حکمران خود تو سکیورٹی کے حصار میں حکمرانی کے مزے لوٹ رہے ہیں حکمرانوں کی ترجیحات میں صرف وی آئی پیز کی حفاظت کرنا ہے جبکہ عام آدمی کو حکومت نے دہشتگردوں کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے، بلیک واٹر، موساد، سی آئی اے اور راء کی سرگرمیوں کی سرکوبی کی جائے اور واقعہ کی جلد ازجلد تحقیقات مکمل کر کے اصل ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔