کوئٹہ (جیوڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر 6 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست پر منجمد اثاثے اور بینک اکاونٹس بھی بحال کردیئے۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو عدالتی حکم پر راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کے جج چودھری حبیب الرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزم پرویز مشرف کو مقدمے کی نقول دی گئیں اور ان کے دستخط کے بعد فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔عدالت نے پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ادھر کوئٹہ میں اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز مشرف کو فوری پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،اسی کیس میں پرویز مشرف کی جانب سے ضمانت کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔