کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان اس ملک کی واحد مذہبی و سیاسی جماعت ہے جس نے کبھی بھی نائن زیرو کے درشن نہیں کئے، بی بی سی کی خبر کے تناظر میں سیکورٹی اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کو چاہیے کہ اعلی پیمانے پر تحقیقات کی جائیںا ور کراچی آپریشن کا دائرہ کار بڑھا یا جائے، ہر اس شخص پر گھیرا تنگ کیا جائے جو ماضی یا حال میں کسی بھی دہشت گرد کاروائی میں ملوث رہا ہے، سیکورٹی ادارے اس بات پر غور کریں کہ کون کون سی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگ زکوٰة، خیرات اور فطرے کی رقم بھتے کی صورت زبردستی وصول کر رہے ہیں، اگر کراچی آپریشن کامیابی کی طرف گامز ن ہوتا تو ایسا کیوں ہوتا؟فورتھ شیڈول کے حوالے سے شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے۔
وفاقی حکومت حتمی فیصلہ لینے سے گھبرا رہی ہے، ایسا نہ ہو کہ فیصلہ دیر سے لینے کی وجہ سے ہائی پروفائل شخصیات ملک سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں، اخباروں میں آرہا ہے کہ کچھ لوگ دبئی اور لندن پہنچ چکے ہیں،بڑے مگر مچھوں کی گرفتاری سے بجلی اورپانی مافیا سے جان چھرائی جا سکتی ہے، امام انقلاب امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی رہائش گاہ بیت الرضوان پر سحری کی نشست سے جمعیت علماء پاکستان کے خادمین اور زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ شہر کراچی کے ہتھیاروں سے پاک کیا جائے، شہر کے ٹارگت کلرز اور بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے، پانی مافیا، بجلی مافیا، لینڈ مافیا، اور دیگر بدنما مافیاز سے شہر کو یکسر صاف کیا جائے، سیاسی جماعتوں کے مصلح ونگ ختم کئے جائیں، قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچا یا جائے ، شہر کراچی کے اندھیروں کو ختم کرنے کے لئے اب وائٹ کالر دہشت گردوں پر بھی کاروائی کرنی پریگی۔
مجرموں کی گرفتاری اور آپریشن کے حوالے سے سب سے اہم بات رینجرز نے اب تک شائد غور نہیں کی ہے، شہر میں ایسے بڑے مافیا اور وائٹ کالر بیوروکریٹ ہیں جنہوں نے شہر میںمجرموں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا ہوا ہے، شہر میں چرس، افیم ، منشیات، اسلحہ، جعلی لائسس، جعلی پرمٹ، اور دیگر ایسی چیزیں صرف سرکاری سرپرستی میں لائی جا سکتی ہیں ، ان سرکاری دہشت گرد سرپرستوں کے خلاف ایف آئی اے اور رینجرز کو آپریشن کرنا ہوگا، بیت الرضوان پر سحری کی تقریب میں کثیر تعداد میں خادمین نے شرکت کی۔
جاری کردہ انچارج میڈیا سیلجمعیت علمائے پاکستان http://facebook.com/NooraniMediaCellPk http://juppakistan.wordpress.com