راولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر قتل کیس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی انیس فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کے دواہم گواہ ریسکیو کے ڈاکٹر عبدالرحمان اور اسسٹنٹ فائر آفیسر پیش ہوئے۔ دونوں گواہوں پر آج ملزمان کے وکلا کی جانب سے جرح کی جانی تھیں۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکلا صفائی کی عدالت میں غیر حاضری کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی انیس فروری تک ملتوی کردی گئی۔