لیسٹر سہ ملکی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک سو اسی رنز کی کراری شکست کا مزہ چکھا دیا۔ لیسسٹر میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کپتان سمیع اسلم ستاون رنز بنا کر آٹ ہوئے ،رضا حسن نے اکہتر رنز کا اضافہ کیا۔ کامران غلام ایک سو دو رنز کی ناٹ آٹ اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے، جواب میں میزبان انگلش ٹیم تین سو ستر رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے بوجھ تلے دبے رہے، پوری ٹیم ایک سو نواسی رنز بنا سکی۔