سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

West Indies beat

West Indies beat

سری لنکا (جیوڈیسک) پورٹ آف اسپینتین ملکی سیریز کے اہم میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت 39 رنز سے شکست دے دی۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا نے 41 اوورز میں 8 وکٹ پر 219 رنز بنائے، کمار سنگاکارا کے ناقابل شکست 90 رنز نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا، کیمار روچ نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 230 رنز کا ہدف ملا، لیکن لینڈل سمنز اور ڈیرن براوو کی نصف سنچریوں کے باوجود میزبان ٹیم صرف 9 وکٹ پر 190 رنز ہی بناسکی۔ اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔