کوپن ہیگن (جیوڈیسک) داڑھی والی حسینہ نے یورپ میں موسیقی کا ایک اہم مقابلہ جیت کر سب کو حیران کردیا۔ 25 سالہ Wurst Conchita کا تعلق آسٹریا ہے، اس نے یورو وژن سانگ کانٹیسٹ میں ایسا گانا گایا کہ یورپ کا ہرشخص اس کی آواز کا دیوانہ ہوگیا۔
اور کئی بہترین گانے والوں کوپیچھے چھوڑدیا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسرے نمبر پر آنے والے گلوکار کے پوائنٹس 238 جبکہ ورسٹ کے پوائنٹس 290 تھے۔
اس موقع پر اس کی آنکھیں بھی نم تھیں۔ مقابلوں سے پہلے Wurst کو کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یورپ کے کئی ملکوں میں اس کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔ Wurst نے اپنے کرئیر کاآغاز بوائے بینڈ سے کیا تھا۔