ٹیکنالوجی کا سہارا اب ہر میدان میں لیا جا رہا تو بیوٹی انڈسٹری کیسے پیچھے رہ سکتی تھی۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لے کر آگمینٹید ریئلٹی تک سب کا استعمال بیوٹی انڈسٹری میں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کے کسی کام بھی آتے ہیں یا صرف مارکیٹنگ حربے ہیں۔
بیوٹی پراڈکٹس میں بڑے نام لوریئل نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ اب وہ صف اول کی بیوٹی فرم نہیں بننا چاہتی بلکہ صف اول بیوٹی ٹیک کمپنی رہنا چاہتی ہے۔ اسی سے نئے رجحانات کا اندازہ ہوسکتا ہے۔
لوریئل ٹیکنالوجی انکیوبیٹر کے وائس پریزیڈنٹ کا کہنا ہے کہ خواتین اب پہلے سے زیادہ اپنی مرضی کے عین مطابق پراڈکٹس مانگتی ہیں اور ہمیں ان کی مانگ پوری کرنی پڑتی ہے۔
چہرے کی رنگت کے عین مطابق فاؤنڈیشن
خواتین کے لیے اپنے چہرے کی رنگت کے عین مطابق فاونڈیشن ڈھونڈنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ لورئیل اس مسئلے کا حل لایا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے صحیح فاؤنڈیشن کا انتخاب کرنے کے لیے ایک مشین کی مدد لی گئی جس کا نام لی ٹینٹ پرٹی کیولر ہے۔
یہ مشین خواتین کو فاؤنڈیشن کے 20،000 مختلف شیڈز میں سے ایک شیڈ کا انتخاب کرواتی ہے۔کنسلٹنٹس پہلے آپ کے چہرے کی رنگت کا تعین کلرومیٹر سے کریں گے اور پھر کمپیوٹر کے ذریعے نتائج کو جانچا جائے گا۔
آخر میں کمپیوٹر کے نتائج مشین کو بھیجے جائیں گے جو آپ کے لیے ایک خصوصی فاؤنڈیشن کا شیڈ تیار کرے گی۔
ورچوئیل ٹرائی آن میک اپ
آن لائن میک اپ پراڈکٹس خریدتے ہوئے سب سے بڑا مسئلہ ان کو چیک کرنے کا ہوتا ہے لیکن اس مسئلے کا حل آگمینٹڈ ریئلٹی کے استعمال سے نکالا گیا ہے۔
بیوٹی پراڈکٹس میں ایک اور بڑے نام سیفورہ نے ورچوئیل آرٹسٹ متعارف کروایا ہے اپنے کسٹمرز کے لیے جو اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں موجود ہے لپ اسٹکس اور آئی شیڈوز میں سے اپنی پسند کے رنگ کا انتخاب کرسکیں گے۔
اس طرح کی ایپس دیگر بیوٹی برانڈز نے متعارف کر رکھی ہیں۔
اسمارٹ ٹولز فار یور اسکن
تائیوان کی ایک کمپنی نے ایک اسمارٹ مرر تیار کیا جو آپ کی تصویر کھینچ کر آپ کے چہرے پر جھریوں، نشانات، دھبوں اور دیگر مسائل کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
اسکین کرنے کے بعد یہ آپ کی جلد کو اچھا یا برا طے کرکے اس کے مطابق مفید مشورے بھیجتا ہے۔
پرنٹڈ میک اپ
پراکٹر اینڈ گیمبل نے رواں سال میں ایک آلہ پیش کیا ہے جو آپ کی جلد کو اسکین کرکے اس پر موجود دھبوں اور نشانات کو میک اپ کے ذریعے چھپا دیتا ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی 2020 میں ایک مکمل میک اپ پرنٹر بھی پیش کرنے جا رہی ہے۔
امریکی ڈیزائن ایجنسی ‘سے مور پاویل’ ایک ایسا پرنٹر متعارف کروانے کا سوچ رہی ہے جس سے آپ اپنے لیے آن لائن میک اپ کا انتخاب کریں، اپنی تصویر اسکین کریں، ایپ اس اسکین شدہ تصویر پر میک اپ لگا دے گا۔ بعد میں اس میک اپ کو پرنٹ کر لیں اور اپنے چہرے پر چپکا لیں۔