ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے کی کوشش میں لگے اداکار رنویر سنگھ کا نام بار بار مختلف اداکاراں کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ فلم انڈسٹری کے بعض حلقوں میں انہیں فلرٹ یعنی دل پھینک کا خطاب بھی دے دیا گیا ہے۔
رنویر سنگھ نے اپنی اس شناخت پر بات کرتے ہوئے بتایا مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ میں خوبصورتی کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پاتا۔ مجھے کوئی اچھا لگتا ہے تو میں کہہ دیتا ہوں۔ اس لیے شاید لوگ مجھے فلرٹ کہتے ہیں۔ رنویر سنگھ آئندہ ہفتے سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم لٹیرا میں نظر آنے والے ہیں۔ ان کی فلموں میں بینڈ باجا بارات، لیڈیز ورسز رکی بہل شامل ہیں۔