مومند ایجنسی : شمشاہ کو قدرت نے حسن و جمال سے مالا مال بنایا ہے۔ شمشاہ مہمند ایجنسی میں واحد علاقہ ہے جہاں پر مختلف پھلوں کے باغات اور خاص کر انگور کے باغات کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
تاہم حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے یہاں کے باغات اسی علاقے تک محدود ہے۔
اگر حکومت وقت نے شمشاہ کو پوری نہیں تھوڑی توجہ بھی دی تو یہ سرسبز علاقہ پورے فاٹا میں اپنا نام مقام پیدا کرے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہاں پر نہ پانی کا مناسب انتظام ہے نہ روڈ نہ ہسپتال اور نہ سکول موجود ہے۔