ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ بیوٹی پراڈکٹس کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ خوبصورت نظرآنے کیلئے بیوٹی پراڈکٹس کامعیاری ہونابے حد ضروری ہے۔
معیاری پراڈکٹس ہمیشہ اچھے نتائج دیتی ہیں اور میں بیوٹی پراڈکٹس کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بہت سے ایسے لوگوں کو جانتی ہو ں جو پیسے بچانے کے چکر میں اپنے چہروں کو خراب کر چکے ہیں، میں پیسوں کی پر وا نہیں کرتی۔معیاری چیز کتنی بھی مہنگی کیوں نہ ہومیں خرید لیتی ہوں۔