نیویارک (جیوڈیسک) ویسے تو آرام پسند اور کام سے جی چرانے والے افراد کو ملازمت کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایک امریکی شخص کی تو قسمت ہی نرالی ہے۔
جی ہاں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اینڈریو نامی ان صاحب کو 70 دن کے لئے صرف بستر پر لیٹے رہنے کے لئے 18 ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ پیسہ تجربات کے سلسلے میں لٹایا جا رہا ہے۔
جس میں انسانی جسم پر کشش ثقل کے اثرات جاننے کے لئے تحقیق کی جارہی ہے۔ واضح رہے ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر اس جاب کے لئے آن لائن فارم جاری کیا تھا جس کے بعد 25 ہزار لوگوں نے اپلائی کیا اور قرعہ اینڈریو سمیت 54 لوگوں کے نام نکلا۔