چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت

Beets

Beets

فیصل آباد (جیوڈیسک) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے چقندر کی کاشت کا عمل وسط اگست سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کر لیں۔

زرعی تحقیقی اداروں کی سالہا سال کی محنت ، تجربات اور مشاہدات کے باعث چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7 سو من سے بڑھ کر 12 سو من تک پہنچ گئی ہے۔

اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار باآسانی 15 سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جا سکتی ہے۔