یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم مئی سے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر ایک روپے سے زائد کمی کی جاسکتی ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی سطح پر پٹرول و ڈیزل آئندہ ماہ کے لیے سستا ہوسکتا ہے۔

یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے جبکہ ڈیزل ایک روپے 22 پیسے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 1 روپے 33 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرو ل و ڈیزل کے نرخ کم ہونے سے مہنگائی کی شدت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔