اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت اچانک بگڑ گئی ہے جس کی وجہ سے انھیں ہسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز روٹین چیک اپ کیلئے ہسپتال آئیں تھیں تاہم طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کر لیا گیا جہاں ان کے تمام ٹیسٹ دوبارہ لیے جائیں گے۔ ٹیسٹ نتائج کے بعد ہی ان کی صحت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔
ہسپتال میں بیگم کلثوم نواز کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی اپنی والدہ کی تیماری داری کیلئے ہسپتال میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنے شوہر نواز شریف اور بیٹی کلثوم نواز سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ادھر خبریں ہیں کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے اپنی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔