خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے منہ بولے بیٹے اور ایم ایس ایف پنجاب کے سابق صدر بابر اعوان (مرحوم) کے پلازے پر کرپٹ انسپکٹر نے قبضہ کرلیا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (خسوصی رپورٹ) خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے منہ بولے بیٹے اور ایم ایس ایف پنجاب کے سابق صدر بابر اعوان (مرحوم) کے پلازے پر راولپنڈی پولیس کے اتھرے اور کرپٹ انسپکٹر نے قبضہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس ایف پنجاب کے سابق صدر بابر اعوان (مرحوم)کی وفات کے بعد ان کے ملکیتی پلازہ (کمفرٹ ہاسٹل) ڈی ۔26 واقع سیونتھ روڈ بالمقابل 6 سکستھ روڈکی کرایہ داری راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر ظہیر بٹ ولد عبدالروف بٹ نے 4 دسمبر 2010 کو اپنے بھائی امجد بٹ کے نام کروائی اور ظہیر بٹ خود 52 ہزار کرایہ کی ادائیگی کرتا رہا

اسی دوران اس نے بابر اعوان کے بھائی فیصل اعوان اور ان کی بہنوں کو اپنا بھائی اور بہنیں بناکر بہلا پھسلاکر وارثان سے ایک کروڑ 43 لاکھ میں پلازہ خریدنے کی حامی بھری اور 28 اپریل 2014 کو 32 لاکھ روپے کا بذات خود گھر آکر بیعانہ دیا اور اپنی اہلیہ صائمہ ظہیر بٹ کے نام اقرار نامہ تحریر کروایا،معاہدے کے مطابق خریدار نے مقررہ معیاد تک بقیہ رقم کی ادائیگی نہیں کی اور نہ ہی رجسٹری کرائی۔وارثان کی طرف سے معاہدہ کی منسوخی (تصور)کے بعد جب کرایہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تو انسپکٹر ظہیر بٹ نے پہلے ٹال مٹول سے کام لیا اور کہا کہ اسے چند ماہ مذید مہلت دیں جلد ہی وہ کسی تھانے میں ایس ایچ او لگ جائے گا اور جلد ازجلد ربقیہ رقم بھی ادا کردیگاجب بابر اعوان کے ورثاء نے مذید مہلت دینے سے انکار کردیا

تو مذکورہ انسپکٹر نے بابر اعوان کے بھائی اور ان کی بہنوں کو دھمکیاں دیکر ہراساں کرنا شروع کردیا اور کہا کہ” آئی جی پنجاب بھی مجھ سے پلازے کا قبضہ واپس نہیں لے سکتا،،بابر اعوان (مرحوم) کی ہمشیرہ عذرا اعوان نے وزیراعظم میاں نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سے انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر ظہیر بٹ کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناجائز اثاثے بنانے کی بھی تحقیقات کروائی جائیں اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم کرپٹ انسپکٹر اور اس کے حامیوں کیخلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔

یاد رہے ایم ایس ایف پنجاب کے سابق صدر بابر اعوان مرحوم جب ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج تھے تو بیگم کلثوم نواز،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،چوہدری نثار علی خان ،راجہ محمد ظفر الحق، مشاہد اللہ خان اورمخدوم جاوید ہاشمی سمیت دیگر قائدین عیادت کیلئے آئے تھے جبکہ ان کی وفات کے بعد میاں محمد نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان بذات خود ان کی رہائشگاہ بھابھڑا بازار راولپنڈی میں فاتحہ خوانی کیلئے تشریف لائے تھے۔