پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے بیگم نسیم ولی اور اعظم ہوتی کی طرف سے پارٹی قیادت پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
پشاور پریس کلب میں بات چیت میں حاجی عدیل اور میاں افتخار حسین نے کہا کہ انتخابات میں شکست پر پارٹی کے تمام لیڈروں کا سزا دی گئی ہیں اور تمام تنظیمیں تحلیل کرکے پارٹی میں ازسرنو انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔
میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ بیگم نسیم ولی خان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ اعظم ہوتی گھریلو اختلافات کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہن بھائی مل کر پارٹی کے خلاف سازش میں مصروف ہیں۔
بیگم نسیم ولی گھریلو اختلافات کو سیاسی رنگ دے کر پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ حاجی عدیل نے کہا کہ اسفند یار ولی اے این پی کے غیر متنازع قائد ہیں اور پارٹی ان کی قیادت میں متحد ہے۔