غیر ذمہ دارانہ رویے اور غلط فیصلوں کی وجہ سے شہریوں اور اسٹیٹ ڈیلروں کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خطرہ

فیصل آباد : انجمن تاجران الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز کموکا ‘چیئر مین چوہدری ظفر اقبال سندھو ‘جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘سینئر نائب صدر طارق محمود قادری کے علاوہ ملک اکبر حیات ‘مرزا دائود ابراہیم ‘رانا خالد محمود ‘ملک حبیب اللہ ‘شکیل عابد بھٹی ‘رانا عبدالحمید اور عرفان منج نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور غلط فیصلوں کی وجہ سے شہریوں اور اسٹیٹ ڈیلروں کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

جس کے باعث مختلف سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں سمیت تاجر تنظیموں میں شدید غم و عضہ کی لہر دوڑ گئی ہے اگر متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹی نے فوری طور پر اپنے معاملات درست اور عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کا ازالہ نہ کیا تو فیصل آباد کی تمام تاجر تنظیمیں ‘عوامی نمائندے اور متاثرین سڑکوں پر آجائیں گے۔

چوہدری پرویز اقبال کموکا نے متاثرین و پریشان حال شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ الائیڈ گروپ اپنے تاجر بھائیوں اور معصوم شہریوں کے حقوق کی مکمل حفاظت کرنے کیلئے دھوکہ دہی کو بے نقاب جبکہ عوامی سرمایہ لوٹنے والوں پس زنداں پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔

Pati Alied Gruop

Pati Alied Gruop