بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے دار الحکومت بیجنگ میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، دھویں اور آلودگی نے دو روز سے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
دھویں اور آلودگی کے بادلوں نے دوسرے روز بھی بیجنگ کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا، شہریوں کو فضائی آلودگی کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق بیجنگ کی فضا میں اس وقت آلودگی کی شرح مقررہ پیمانے سے اکسٹھ فیصد زیادہ ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیس ملین افراد فضائی آلودگی سے متاثر ہو رہے ہیں۔