بیجنگ: چین، روس اور بھارت کے سالانہ سہ فریقی مذاکرات

China Russia India

China Russia India

بیجنگ (جیوڈیسک) چین، روس اور بھارت کے سالانہ سہ فریقی مذاکرات آج بیجنگ میں ہونگے۔ مذاکرات سے پہلے بھارتی وزیرخارجہ نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔

بیجنگ میں ہونے والی روس اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرا منیم جے شنکر اور ترجمان وزارت خارجہ اکبر الدین بھی موجود تھے۔ بھارتی وفد نے روسی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

چین ،بھارت اور روس کے مذاکرات میں تینوں ملکوں کے مشترکا خارجہ امور پر بات ہوگی۔بھارتی وزیرخارجہ خصوصی طور پر چین کے صدر سے بھی ملاقات کریں گی۔ امریکی صدر کے دورہ بھارت اور چین کے جنوبی سمندری حدود کے تنازع کے تناظر میں بھارتی وزیرخارجہ کا دورہ اہم قرار دیا جا ہے۔