بیجنگ (جیوڈیسک) شمال مغربی چین میں فیول ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس پر فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر میں لگی آگ بجھا کر بڑی تباہی سے بچا لیا۔
چین کے صوبہ چنگھائی میں پٹرول پمپ کے قریب کھڑے فیول ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ٹینکر میں 6000 لیٹر گیسو لین موجود تھی، تاہم فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کو پٹرول پمپ سے دور ہٹا دیا۔
ایک گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لی اور مزید جانی و مالی نقصان سے بچا لیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی جار ہی ہیں۔