بیجنگ (جیوڈیسک) لینز فیکٹری میں بطور ملازم کام کرنے والی خاتون بارہ سال بعد چین کی امیرترین شخصیت بن گئی۔
Zhou Qunfei ژو کونفی نے لینز فیکٹری میں ایک ملازم کے طور پر خدمات انجام دیتی تھی لیکن 2003 ء میں ژو نے اپنا بزنس شروع کرنے کا سوچا اور لینز ٹیکنالوجی کی فیکڑی بنائی جس نے سیم سنگ ، ایپل اور دیگر بڑی کمپنیوں کو لینز کی فراہمی شروع کر دی۔
آج بارہ سال بعد ژو کے اثاثوں کی مالیت 8 بلین امریکی ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ ژو کی عمر 45 برس تک پہنچ گئی ہے اور ان کے فرم میں اپنے 89 فیصد سٹیکس ہیں، فرم میں اس وقت 80 ہزار ملازم کام کر رہے ہیں اور 2013 میں 3.3 بلین ڈالر ریو نیو کمایا گیا ۔