شام (جیوڈیسک) شام کے تاریخی شہر تدمر میں داعش کے جنگجوؤں اور شامی فورسز میں لڑائی کے دوران 123 فوجی اور 57 شہری ہلاک ہوگئے اور 115 داعش جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔
داعش کے جنگوؤں نے تاریخی شہر تدمر میں حملہ کردیا تھا، جس کے دوران شامی فورسز اور داعش میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں 123شامی فوجی اور 57شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ داعش کے 4بڑے لیڈرز سمیت 115جنگجو مارے گئے، جس کے بعد شامی فورسز نے قدیم اور تاریخی شہر تدمر سے داعش کو پیچھے دکھیل دیا۔
گزشتہ 4دنوں میں لڑائی کے دوران 300کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں، آبزرویٹری کے ڈائریکٹرر امی عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ، داعش کے جنگجو ثقافتی ورثے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔