بیروت میں نامعلوم سمت سے راکٹ آگرے،5افراد زخمی

Beirut

Beirut

بیروت (جیوڈیسک) لبنان میں نامعلوم سمت سے فائر ہونے والے 2راکٹ حملوں میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں فائر ہونے والا راکٹ اپارٹمنٹ کے قریب کار پر گرا۔

جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے کہاتھا کہ ان کے جنگجو شامی صدر بشارالاسد کی فتح کیلئے سرگرمِ عمل رہیں گے۔