لبنان (جیقوقڈیسک) کے ساحلی علاقے سے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے۔ لبنان کے وزیر توانائی گاربن بیسل نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں لبنان کی سمندری حدود میں تیس ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں۔
انہوں نے غیرملکی کمپنی کی سروے رپورٹ کا حوالہ دیتا ہوئے کہا کہ اس سروے سے قبل بھی ایسے شواہد سامنے آچکے تھے کہ لبنان کے ساحلی علاقوں میں زیر زمین کئی ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کے ساتھ ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ چھیالیس بین الاقوامی کمپنیوں کو قبرص اور اسرائیل کے نزدیک لبنانی سمندری حدود میں گیس نکالنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔