بیروت میں حزب اللہ کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں بیس افراد ہلاک جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ لبنانی وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے دفتر کو نشانہ بنا یا گیا تھا۔ بارود سے بھری گاڑی کو حزب اللہ کے دفتر سے متصل سڑک کنارے کھڑا کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو آگ لگ گئی جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
وزارت صحت نے دھماکے میں بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ دوسو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔