لبنان (جیوڈیسک) لبنان میں حالیہ ہونے والے بم دھماکوں اور سیاسی کشیدگی کے باعث سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے۔ لبنان میں سیاسی و فرقہ وارانہ شدت پسندی کے باعث خانہ جنگی جاری ہے۔ بیروت اور تریپولی میں ہونے والے بم دھماکوں میں بیالیس افراد ہلاک۔
جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے مزید ممکنہ کاروائیوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ حساس مقامات پر فوجی دستے بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ ملک میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث غیر ملکیوں سمیت چودہ ہزار افراد نقل مقانی کرچکے ہیں۔