بیروت کے جنوبی علاقے میں راکٹ گرنے سے کم از کم تین افراد زخمی

Beirut

Beirut

بیروت (جیوڈیسک) نان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ان کے جنگجو شام کی خانہ جنگی میں صدر بشارالاسد کی فتح کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔

لبنانی حکام کے مطابق دو راکٹ اسلامی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کی زیرِ اثر علاقے میں گرے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ راکٹ جس جانب سے داغے گئے اور اس کارروائی میں کون ملوث ہے۔

نامعلوم مقام سے ٹی وی کے ذریعے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصر اللہ نے کہا تھا کہ اس جنگ میں لبنان کے مفادات بھی دا پر لگے ہوئے ہیں۔