یوریشئن یونین میں بیلا روس اور قازقستان کی شمولیت، روس کا خیر مقدم

Eurasian Union

Eurasian Union

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نئے اقتصادی بلاک یوریشیئن یونین میں قازقستان اور بیلا روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلاک بین الاقوامی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس، قازقستان اور بیلا روس کے درمیان اقتصادی تعاون وسعت پا رہا ہے اور تجارت بڑھ رہی ہے۔

اس بلاک میں شامل ممالک کی مجموعی آبادی 170 ملین ہے اور ماہرین کے مطابق یہ بلاک قائم کر کے روس مغربی ممالک کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ان کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں روس کو تنہا نہیں کر سکتیں۔ واضح رہے کہ یوریشیئن یونین اگلے برس یکم جنوری سے باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دے گی اور اس کے لئے رکن ممالک کی پارلیمان سے اجازت لے جائے گی۔